
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں موٹرسائیکل مسلح ڈاکوو¿ں نے گاڑی کے ٹائر برسٹ کر کے تاجر کو روک کر گن پوائنٹ پر پونے چھ لاکھ چھین لئے اور فرار ہو گے۔پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودہا کا تاجر ماسٹر صغیر گزشتہ شام 6 بجے کے قریب کار پر ریکوری کر کے قصبہ سلانوالی سے واپس سرگودہا آرہا تھا کہ چک 99 کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح دو ڈاکو نے فائرنگ کر کے گاڈی کے ٹائر برسٹ کر کے گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ 80 ہزار کی رقم چھین لی اور شاہین آباد کی جانب فرار ہو گئے۔جس کی 15پر کال پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔
Leave a Comment