
روزانہ دی جانیوالی آگاہی مہم کی تصاویر،وڈیومحکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا.
ملتان (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے سکولز میں کوویڈ اور ڈینگی آگاہی مہم کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سکولز میں کووڈ اور ڈینگی مہم کے حوالے سے روزانہ دی جانیوالی آگاہی مہم کی تصاویر اور وڈیومحکمہ ایجوکیشن کی ویب سائٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیئے جانیوالے ایس او پیز میں طلبہ کے درمیان پینٹنگ ،ڈرائنگ کے مقابلے کروانا ،زیرو پیریڈ میں طلبہ کو آگاہی دینا ،ڈینگی آگاہی کے ٹیبلو پیش کرنا ،واک کا انعقاد ،عمارت میں آگاہی بینرزاور چارٹ آویزاں کرنا شامل ہے ۔
Leave a Comment