صحت سہولیات پروگرام میں غفلت اور لاپروائی ناقابل برداشت: تنویز اقبال تبسم

  • Home
  • ملتان
  • صحت سہولیات پروگرام میں غفلت اور لاپروائی ناقابل برداشت: تنویز اقبال تبسم

ملتان(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے جن اضلاع میں صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج دی گئی ہے وہاں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پروفیشنل مہارت اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں صحت سہولت پروگرام بارے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مظفر گڑھ میں ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور 14تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور سٹیٹ لائف انشورنس پاکستان ملتان ریجن کے نمائندہ افسر شریک ہوئے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کے تمام 3ڈسٹرکٹ اور 14تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت پینل میں شامل کردیا گیا ہے۔ لہذا ان ہسپتالوں میں لوگوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت اور تعطل سامنے نہیں آنا چاہیے۔مسنگ سہولیات، طبی سازو سامان میں کمی اور مریضوں سہولیات فراہم کرنے میں درپیش مشکلات کو فوری طور پر سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ درپیش مشکلات کو فوری دور کیا جاسکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?