
ملتان( سپیشل رپورٹر) لاءکالجز اور یونیورسٹیز کے شعبہ قانون کے سربراہ یا ڈین آف فیکلٹی کی تعیناتی کیلئے پاکستان بار کونسل نے طریقہ کار طے کرنے کی سفارش کر دی، تفصیل کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ملک بھر کے لا کالجز میں اور یونیورسٹیز کے شعبہ قانون میں تعینات کئے جانےوالے سربراہ یا ڈین آف فیکلٹی کےلئے متعلقہ شخص کا ایل ایل بی کی ڈگری اور 15سالہ تجربہ لازمی قرار دینے کی سفارش کی ہے، اس بارے میں پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں سول نگرانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ لا کالجز اور یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو اس کا پابند کیا جا سکے اور نوٹیفائیڈ آرڈر حاصل کیا جا سکے۔
Leave a Comment