ماہ صفائی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ، فیلڈ افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں .

  • Home
  • ملتان
  • ماہ صفائی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ ، فیلڈ افسران کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں .

ملتان(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر شروع ہونیوالی ماہ صفائی مہم کی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مختلف شعبوں کے افسران کو فیلڈ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ڈپٹی منیجر ایم آئی ایس اسد خورشید کو زون ون کے ڈپٹی منیجر آپریشنز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ شعبہ فناس کے مینجمنٹ ایسوسی ایٹ محمد احمد کو زون ٹو کا ڈپٹی منیجر آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او فاروق ڈوگر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی منیجرز آپریشنز کو فیلڈ میں ورکرز کی حاضری دن میں دوبار چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ڈپٹی منیجرز کو ماہ صفائی پلان پر سو فیصد عمل کرنے کا ٹاسک بھی دے گیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?