
ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم انفارمیشن سیکرٹری ایم این اے نوابزادہ افتخار احمدخان،رہنما پی پی پی ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی سٹی صدر ملک نسیم لابر ضلعی جنرل سیکرٹری راو¿ ساجدعلی خان ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ نااہل کرپٹ سلیکٹڈ حکمرانوں کے بے لگام وزیر بنی گالا کی بھنگ پی کر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر تنقید کر رہے ہیں ملتانی وزیر کو اب اپنی آبائی سیٹ بھی بچتی نظر نہیں آ رہی اس لئے۔ بوکھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ،جہلم کا پالشی وزیر بھی اپنی اوقات سے بڑی باتیں کرنی چھوڑ دے بلاول بھٹو زرداری صاحب کے خلاف باتیں کر کے اپنے آپ کو بڑا پالشی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ملتانی وزیر کو لاڑکانہ جانے کی ضرورت نہیں ہے.
بلاول بھٹو کے وفادار ساتھی سابق وزیراعظم پاکستان و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی صاحب کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے مجاہد سید علی موسیٰ گیلانی جلد ملتان میں ہی آپ کو لاڑکانہ دیکھا دیں گے 27 فروری کے لانگ مارچ میں جیالوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی موجودہ حکمرانوں کی گیدڑ بھپکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے موجودہ نااہل کرپٹ حکمرانوں کا ٹولہ اپنی ناکامیاں چھپا نے کے لئے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کا سہارا لے رہے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کا ٹولہ ان ناکام وزراءکی کارکردگی کا انعام پوری قوم کے سامنے عیاں کر چکے ہیں 27 فروری لانگ مارچ کی کال سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ حکمران بے بنیاد اور جھوٹے بیانات دے کر قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
Leave a Comment