
: ملتان (خصوصی رپورٹر) امریکی قونصلیٹ جنرل ویلیم واکا نے اولے نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور وقتا? فوقتاً مزید مضبوط ہونگے، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے دورہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی پارٹنر شپ بہت مضبوط ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی ہمار ا ایک اچھا تعلق ہے جسے مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی خواہش ہے.
انہوں ے کہاکہ بہاءالدین زکریایونیورسٹی ساو¿تھ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور اس یونیورسٹی میں لنکن کارنر کا قیام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے طلباءطالبات امریکہ کی تاریخ ، کلچر ، ایجوکیشن کی سرگرمیاں اور امریکہ کی پالیسیوں کو بخوبی جاننا چاہتے ہیں انہو ںنے مزید کہا کہ لنکن کارنر کے وزٹ پر بے حد خوشی ہوئی ہے اور اس سنٹر کو مزید فعال کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں ملتانیوں کی مہمان نوازی سے بھی متاثر ہوا ہوں اور میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اس خطے کے ہونہار طلباء اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کیاجائے۔لنکن کارنر کے دورہ پر امریکی قونصلیٹ جنرل کے ہمراہ پبلک افیئر آفیسر برائس آئشم ، پولیٹیکل چیف کیتھلن کبلسکو نے لنکن کارنر کے مختلف شعب جات کا دورہ کیا اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے طلبہ کے ساتھ ساتھ ایلومینائی کے ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی اور کچھ لمحات ان کے ہمراہ گزارے، دریں اثناءوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے امریکن قونصلیٹ جنرل کے ساتھ اپنے ا?فس میں ملاقات میں کہا کہ بہائالدین زکریا یونیورسٹی میں ملک بھر سے طلباءطالبات زیرِ تعلیم ہیں انہوں نے کہا کہ لنکن کارنر کا قیام امریکہ کا ایک اچھا اقدام ہے اور اس سے یقیناً طلباءطالبات کو بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لنکن کارنر طلباءکو نالج کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ایک سافٹ امیج بلڈ کرنے میں بھی مدد گار ہے۔
وائس چانسلر نے مزید کہاکہ اس سنٹر کو مزید فعال کیاجائے اور طلباءکوآج کے جدید دور کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں جس سے ان کا تعلق ناصرف امریکہ کے ساتھ جڑ سکتے بلکہ وہ امریکہ کی سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی زندگی کے بارے میں بھی جان سکیں۔ وائس چانسلر نے اپنی پی ایچ ڈی کے دوران امریکہ کی کچھ یادوں کو بھی امریکن قونصلیٹ جنرل کے ساتھ شیئر کیا۔ اور یونیورسٹی آف ایریزونا کے بارے میں بھی بات چیت کی۔بعد ازاں اس موقع پر وائس چانسلر امریکن قونصلیٹ جنرل کو اپنی کتاب تحفتا پیش کی جبکہ امریکن قونصلیٹ جنرل نے وائس چانسلر کو تحفہ پیش کیا۔
Leave a Comment