پیر پگاڑا کی ملکی استحکام کیلیے خدمات نا قبل فراموش

  • Home
  • ملتان
  • پیر پگاڑا کی ملکی استحکام کیلیے خدمات نا قبل فراموش

ملتان (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی آف پیر پگاڑا کی سالگرہ پر، پروقار تقریب ملتان میں ہوئی صدارت الحاج نصیرالدین نسیم نے کی مہمان خصوصی تحریک امن پاکستان کے چیئرمین پیر مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی تھے جبکہ الحاج محمد اشرف قریشی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میزبان تھے۔

شیخ صلاح الدین، ملک عرفان اترا،قاری محمد سعید سرمد، ملک نواز اترا،غلام مصطفیٰ قریشی،محمد علی قریشی،حاجی محمد اسلم قادری، محمد طارق شہاب، معراج الدین،شیخ محمد اسرار، محمد ارشاد احمد، ظہیر الدین بابر، محمد عظیم شہاب،علی عمران دانش، اویس رضا قادری، محمد عمران قریشی، حافظ محمد سعد علی،محمد طلحہٰ بن علی کے علاوہ دیگر معززین شریک ہوئے مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیر صاحب پگاڑانے ہمیشہ ملک وقوم کے استحکام اتحاد سلامتی دفاع کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں،اسلامی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے عملی طور جہادکیاسندھ میں وفاق پاکستان کے خلاف شازشیں ناکام بنانے کیلئے اجتماعی جد وجہد کررہے ہیں محمداشرف قریشی نے کہا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارہ روحانی پیشوا اور قومی رہنما ہیں اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?