ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب کی تعیناتی کےلئے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب

  • Home
  • ملتان
  • ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب کی تعیناتی کےلئے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب

ملتان( خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (کالجز) جنوبی پنجاب کی تعیناتی کےلئے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب کر لیں۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال بنانے اور ہائر ایجوکیشن کے انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلانے کیلئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر پبلک انسٹریکشن (کالجز) کی پوسٹ پر تعیناتی کیلئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ مذکورہ پوسٹ پر کام کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو اپنی مکمل سی وی، اکیڈمک کوالیفیکیشن ریکارڈ، آخری پانچ سال کی اے سی آرز، سنیارٹی اور انتظامی تجربے کی تفصیلات کے ساتھ 25 فروری 2022ء تک اپنی درخواستیں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، بوسن روڈ ملتان میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے سینئر افسران پر مشتمل پینل امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لے گا، ڈی پی آئی (کالجز) کی تعیناتی کی حتمی منظوری مجاز اتھارٹی دے گی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?