
ملتان( انوسٹی گیشن سیل) محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے آٹھ اضلاع میں فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ، گھپلے میں بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ، لیہ، بہاولنگر، بھکر، جھنگ اور لاہور ے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق “روزنامہ بیٹھک” کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب میں مالیاتی سال 2019ئمیں سرکاری طور پہ گندم کی ترسیل میں ایک ارب انتالیس لاکھ چار ہزار ایک سو پچپن روپے کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق میں گندم کی ترسیل برائے مالیاتی سال 2019ءمیں سرکاری خزانے کو ضلعی محکمہ خوراک لاہور نے 25 کروڑ6 لاکھ 76 ہزار 51 روپے، ضلعی محکمہ بہاول پور نے 23 کروڑ 73 لاکھ 54 ہزار 9سو 64 روپے، ضلعی محکمہ خوراک بہاول نگر نے 15 کروڑ 86 لاکھ 68 ہزار2 سو 27 روپے، ضلعی محکمہ خوراک لیہ نے 13 کروڑ 40 لاکھ 23 ہزار 4سو 68 روپے، ضلعی محکمہ خوراک بھکر نے 11 کروڑ 38 لاکھ 87 ہزار 3 سو 19 روپے،ضلعی محکمہ خوراک مظفرگڑھ نے 10 کروڑ50 لاکھ 1 ہزار 5 سو 81 روپے، ضلعی محکمہ خوراک لودھراں 2 کروڑ 35 لاکھ 58 ہزار 42 روپے اور ضلعی محکمہ خوراک جھنگ نے 1 کروڑ 58 لاکھ 34 ہزار 5 سو 3 روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے گندم کی ترسیل میں سرکاری خزانے کو نقصان جولائی تا نومبر 2019ئ کے دوران پہنچایا گیا- سرکاری دستاویزات کے مطابق اس گھپلے کی اطلاع پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب اسممبلی کو بھی باضابطہ طور پر کی گئی لیکن تاحال پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے بھی اس معاملے کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب اسبملی سجاد احمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بارے مں لاعلمی کا اظہار کیا- دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی اے سی کا اجلاس بھی تاحال پنجاب اکاو¿نٹس کمیٹی نے بلایا نہیں ہے۔ روزنامہ بیٹھک ملتان نے جنوبی پنجاب کے سات ضلعی فوڈ کنٹرولر افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس پہ کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا۔
Leave a Comment