
فیس 10ہزار مقر ر،بزنس مینوں سمیت بیروں ممالک جانیوالے پاکستانی شہریوں کو ویزے ختم ہونے کی پریشانی سے چھٹکارا مل گیا
ملتان (آغاشاہد عظیم سے ) 48گھنٹے میں پاسپورٹ شہری کے ہاتھ میں ہوگا۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ”فاسٹ ٹریک سسٹم “متعارف کروادیا ہے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک بھر کے بزنس مینوں سمیت بیروں ممالک جانیوالے پاکستانی شہریوں کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے نیا سسٹم فراہم کیا ہے جس کی بدولت صرف 48گھنٹوں میں پاسپورٹ درخواست گزار کے ہاتھ میں ہوگا۔ نئی سہولت سے بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کو ویزے ختم ہونے کی پریشانی سے چھٹکارا مل گیا۔ محکمے کی جانب سے ”فاسٹ ٹریک سسٹم “کی فیس 10ہزار مقر رکی گئی ہے۔ اس سہولت سے ویزہ کی مدت ختم ہونیوالے اور کسی بھی ایمرجنسی میں بیرون ممالک سفر کرنیواے پاکستانیوں کو نئے اور تجدید کےلئے دی جانیوالی درخواست پر پاسپورٹ کا ہفتوں انتظا ر کرنا نہیں پڑے گا۔اس سے قبل امیگریشن اینڈپاسپورٹ کی جانب سے نارمل فیس 3ہزار پر ایک ماہ ،ارجنٹ 5ہزار فیس پر ایک ہفتے میں پاسپورٹ فراہم کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کو وقت کی قلت کے باعث اکثر ویزے ضائع ہونے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ نئے سسٹم سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ محکمے کے سالانہ ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔
Leave a Comment