
ملتان(سٹی رپورٹر)آل ملتان منی گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے صدر فہیم الدین قریشی نے پیٹرولیم مصنوعات،اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنی نااہل پالیسیوں پر استعفیٰ دیں کیونکہ حکومت کے گزشتہ تین سالوں میں عوام کو ریلیف کے نام پر مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے غریب مہنگائی اور بیروز گاری سے تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہے اور وزیر اعظم عمران خان آج بھی عوام کو جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں عوام اب وزیر اعظم کے ہر نئے جھوٹ سے تنگ آچکے ہیں اور اس معذور حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے گزشتہ 3 سالوں میں بیرونی قرضوں اور ملکی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ دور حکومتوں میں کبھی ملک میں اتنی مہنگائی نہیں بڑھی جتنی اس دور حکومت میں بڑھی ہے آئے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے اور اس حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔
Leave a Comment