اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا زبیدہ لیڈی پارک کا دورہ

  • Home
  • ملتان
  • اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا زبیدہ لیڈی پارک کا دورہ

جہانیاں (بیٹھک رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے زبیدہ لیڈی پارک کا دورہ کیا اور پارک کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی آفس جہانیاں میں شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد پزیر ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے 52 سینٹری ورکرز موجود ہیں، گرین بیلٹ کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کی جا رہی ہے انہوں نے اجلاس کو زبیدہ لیڈی پارک کی حالت زار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے ہدایت جاری کی کہ تمام سینٹری ورکرز کی ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جائے، شہر کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور سیوریج کے نظام کو مو¿ثر بنایا جائے جبکہ گرین بیلٹ اور ڈیوائیڈر میں لگے پودوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے ہدایت جاری کی کہ زبیدہ لیڈی پارک کو فوری اصلی حالت میں بحال کیا جائے جبکہ پارک کی دیکھ بھال اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ جلد از جلد مکمل کرکے جمع کرائی جائے، اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی سنٹر جہانیاں کا بھی دورہ کیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?