
سابق وفاقی وزیرکی رہائشگاہ پر اجلاس ، ملک بھر سے علماکی شرکت،9رکنی کمیٹی تشکیل
ملتان (خصوصی رپورٹر ) اہلسنت سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے رہنماﺅں نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کاباضابطہ اعلان کر دیا۔یہ اعلان انہوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ جمیل آباد میں ایک نمائندہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ، اجلاس میں آئندہ مستقبل کےلئے 9رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں امیر
باقی صفحہ 5بقیہ نمبر 9
جماعت اہلسنت پاکستان و سجاد ہ نشین آستانہ عالیہ سعیدیہ کاظمیہ حضرت علامہ سید مظہر سعید کاظمی ، نظام مصطفی متحدہ محاذ کے چیئرمین و سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی ، آستانہ عالیہ حضرت موسٰی پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، آستانہ عالیہ چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ ، آستانہ عالیہ تونسہ شریف کے حضرت خواجہ محمد نصر المحمود ، جمیعت علماءپاکستان کے سربراہ صاحب زادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ، آستانہ عالیہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے خواجہ محمد عامر شریف کوریجہ،، سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،ناظم اعلی جماعت اہلسنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی، مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،احمد اقبال سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے بتایا کہ اہلسنت کی تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم متحد ہو کر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور بلدیاتی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے اس سلسلے میں 9 رکنی کمیٹی کو اختیار دیا گیا ہے ,اس دوران اہلسنت کی تمام جماعتوں کا اپنا تشخص برقرار رہے گا البتہ یہ انتخابی اتحاد ہو گا۔علامہ سید حامد سعید کاظمی کے مطابق اجلاس میں بھارت میں مسلمان بچی سے حجاب کے نام پر امتیازی سلوک ،سانحہ میاں چنوں کی بھی مذمت کی گئی ۔
Leave a Comment