جنوبی پنجاب میں اونٹوں کے خونی دنگل کی تیاریاں شروع

  • Home
  • ملتان
  • جنوبی پنجاب میں اونٹوں کے خونی دنگل کی تیاریاں شروع

مظفرگڑھ ( سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب میں اونٹوں کے خونی دنگل کی تیاریاں ،اونٹ اور جواری پہنچنا شروع ہو گئے، مظفرگڑھ اور راجن پور کے اضلاع میں اونٹوں کے خونی دنگل کرانا معمول بن چکا ہے، اونٹوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جوا لگایا جاتا ہے، اور یہ سب کچھ بااثر سیاسی افراد کی سرپرستی میں ہوتا ہے، چند یوم قبل مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے لنڈی پتافی میں ایک سابق ایم پی اے نے اونٹوں کا دنگل کرانے کا اہتمام کیا ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کے مختلف علاقوں سے اس خونی کھیل میں شرکت کےلئے اونٹ اور جواری لنڈی پتافی پہنچ گئے لیکن عوام کے احتجاج پر پولیس تھانہ جتوئی نے دنگل رکوا کر اونٹوں اور جواریوں کو وہاں سے بھگا دیا، لیکن اس خونی کھیل کے بے حس شائقین اور جواریوں نے ہار نہیں مانی اور اب انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلئے 26 فروری کو مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے خان گڑھ ڈوئمہ کی دوردراز واقع بستی گوپانگ میں بااثر سیاسی افراد کی سرپرستی میں ثقافتی میلے کے نام پر پھر اونٹوں کے خونی دنگل کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں حصہ لینے کےلئے اونٹ مالکان اور جواری بستی گوپانگ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،مقامی آبادی اور صحافی ایک بار پھر اونٹوں کی خونی لڑائی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے جنوبی پنجاب کا پرامن خطہ بدنام ہوتا ہے بلکہ بین الاقوامی طور پر غلط میسج جاتا ہے ملک بدنام ہوتا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی خونی لڑائی کو ثقافت کا نام دینا یکسر غلط ہے اونٹوں کی لڑائی یا جانوروں کی لڑائی کبھی بھی سرائیکی ثقافت کا حصہ نہیں رہی،انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے اونٹوں کی اس خونی لڑائی کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے-

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?