
ملتان(خصوصی رپورٹر)معاون سجادہ نشین دربارحضرت شاہ شمس ملتان و سرپرست اعلیٰ تنظیم کاروان شمس مخدوم سید ظفر عباس شمسی الجعفری اورسجادہ نشین سید عباس رضا شمسی نے کہا ہے کہ امیر المومنین حضرت علیؓ کی شجاعت، دیانت اور علم کا منبع ہے حضرت محمدنے فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور حضرت علی ؓاس کا دروازہ ہیں حضرت علیؓ اولین میں سے ہیں جنہوں نے صرف 10 برس کی عمر میں اسلام قبول فرمایا اور پھر اپنی شجاعت اور علم کے ذریعے اسلام کو پھیلایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کاروان شمس کے زیر اہتمام جشن یوم ولادت حضرت علی ؓکے موقع پرتقریب سے کہا اس موقع پر سید علی نقی تقی، سید مخدوم زادہ محمدشاہ شمسی،، مخدوم زادہ محمدمرتضیٰ شمسی نے کیک کاٹا،تقریب کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، تقریب کے اختتام پر مخدوم سید ظفر عباس شمسی الجعفری اورسجادہ نشین سید عباس رضا شمسی نے ملک اور ملت اور خصوصاً سیکورٹی اداروں کے لئے دعا کرائی۔
Leave a Comment