سانحہ مری:وزیراعلیٰ کو طلب کرینگے:لاہور ہائیکورٹ

  • Home
  • ملتان
  • سانحہ مری:وزیراعلیٰ کو طلب کرینگے:لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دےدیا
لاہور(بیٹھک مانیٹرنگ)لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر سانحہ مری پر رپورٹ تسلی بخش نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی ذاتی حیثیت میں طلب کرینگے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت میں عدالت نے کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ عدالت نے 22 فروری کو سانحہ مری سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔ عدالت نے انتظامیہ کو مری 2013 ماسٹر پلان پر مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔سانحہ مری سے متعلق تفصیلی رپورٹ کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے گزشتہ سماعت پر جمع کرائی تھی۔خیال رہے کہ 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?