ضلع ڈیرہ میں آوارہ کتوں کی گنتی، افزائش روکنے کیلئے تجاویز طلب

  • Home
  • ملتان
  • ضلع ڈیرہ میں آوارہ کتوں کی گنتی، افزائش روکنے کیلئے تجاویز طلب

مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم، ارکان یونین کونسلوں کا دورہ، نشاندہی پر کارروائی
ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر نیئر عالم اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میٹروپولیٹن کارپوریشن،ریسکیو1122 اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی آوارہ کتوں کی کاونٹنگ اور انکی افزائش روکنے بارے تجاویز دے گی،کمیٹی کے اراکین اور سٹاف تمام یونین کونسلز کا وزٹ بھی کریں گے اور جن علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات اور آوارہ کتوں کی بھرمار ہوگی ان کی بھی نشاندہی کی جائے گی جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی مکمل تفصیلات فراہم اور آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن کے علاقوں کی نشان دہی بھی کی جائے۔بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ،غیر ضروری ریڑھیوں کا داخلہ روکا جائے،اجلاس میں کوہ سلیمان میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?