
ملتان ( وقائع نگار ) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان کے زیراہتمام عالمی یوم پیرامیڈکس کے دن کے حوالے سے گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹرراﺅامجدعلی خان نے کی جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شہبازشریف ہسپتال کے صدرملک عمران یوسف۔ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرسیداحمدشاہ،ڈپٹی میڈیکل سپر یٹنڈنٹ ڈاکٹرروبینہ قریشی،نرسنگ سپریٹنڈنٹ میڈم ساجدہ صاحبہ مہمان خصوصی تھے، تقریب میں .
پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے عہدداران عبدالواحد دورانی ،مہرمحمدالیاس،ملک شاکرعلی،ملک نعمان مشتاق،تنویراحمد،ذیشان علی قریشی۔ملک حسن چینی۔ملک لیاقت حسین۔خالدقریشی۔شبرصدیقی۔محمدمعیز۔نوازانصاری سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب میں عالمی یوم پیرامیڈکس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹرراوامجدعلی خان نے کہاکہ پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیرا میڈکس کو درپیش کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ،سروس سٹرکچرسمیت تمام مسائل حل کیے جائیں آخرمیں شہداء پیرامیڈکس کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گی۔
Leave a Comment