
زکریا یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے زیراہتمام پروان نسا باہمی تعاون ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر
ملتان ( خصوصی رپورٹر ) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے نئے بلاک کا افتتاح کیا گیا۔نیو بلاک کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نوازشریف ایگری یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی جبکہ رو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان،رجسٹرار صہیب راشد خان،ٹریثرر صفرر عباس،ڈاکٹر حکومت علی،ڈاکٹر عبدالرحیم،ڈاکٹر جاوید احمد،ڈاکٹر زاہد محمود، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر شیخ،ڈاکٹر محمد ریاض،ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی،ڈاکٹر عمر چوہدری،ڈاکٹر مقرب اکبر،ڈاکٹر راشدہ عتیق،ڈاکٹر قدوس صہیب،ڈاکٹر ڈاکٹر راو قیوم،ڈاکٹر دین محمد،ڈاکٹر انیلہ حمید،ڈاکٹر طارق اسماعیل،ڈاکٹر محمد عزیر ، صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت انجینئرنگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر اور ڈاکٹر راو¿ آصف نے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر کی خدمات کو سراہا جبکہ ملتان کے ممتاز صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے طلباء ہمارا اثاثہ ہیں اور انہیں نہ صرف انڈسٹری میں ٹریننگ دیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سکالر شپ بھی دیں گے۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے تمام مہمانوں کو شعبہ کے نئے بلاک وبلڈنگ کا وزٹ بھی کرایا۔تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر خرم نے سر انجام دئیے۔علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے زیراہتمام جاری پروان نسا باہمی تعاون ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی امریکن قونصل جنرل ویلیم اولے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔ پروان نسا پروگرام میں تیس سے زائد خواتین نے شرکت کی جو اپنی مدد آپ کے تحت کسی بھی طور پر کوئی باعزت روزگار کما رہی ہیں اور انکے کاروبار کو مزید وسعت اور تربیت دینے کیلئے اورک ڈیپارٹمنٹ کے تحت یو ایس ایڈ کے تعاون سے انہیں ایک ہفتہ کےلئے ٹریننگ دی گئی۔اختتامی سیشن میں خواتین کے تیار کردہ بزنس ماڈلز کی بھی نمائش کی گئی جسے امریکن قونصل جنرل اور وائس چانسلر نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر امریکن قونصل جنرل ویلیم اولے نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ خواتین آج کے جدید دور میں بزنس ڈویلپ کر رہی ہیں اور یہ خواتین معاشرے میں دوسری خواتین کےلئے مثل راہ ہیں۔ ایسی ورکشاپس کے لئے ہم بھر پور تعاون کریں گے۔
Leave a Comment