
ایک لاکھ27ہزاریونٹس چوری کرنے پر24لاکھ63ہزار جرمانہ ،2بجلی چوروں کےخلاف مقدمہ،
کچے کے علاقہ میں گرینڈ آپریشن، 11بستیوں میں 150افراد بجلی چراتے پکڑے گئے.
ملتان(خبرنگار خصوصی)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روزمیں 113صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ27ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ63ہزار روپے جرمانہ عائد۔2بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔15فروری 2022ءکو ملتان سرکل میں 25صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 858365روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل26 بجلی چوروں کو377123روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، وہاڑی سرکل میں 2صارفین کو45000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 3صارفین کو54710روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 9بجلی چوروں کو204815روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آر درج، رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو254300روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 21صارفین کو460958روپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں 11بجلی چوروں کو208110روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ علاوہ ازیں الیکٹرک پاورکمپنی ملتان(میپکو)سٹی سب ڈویژن راجن پور کی ٹیموں کاکچے کے علاقہ میں پولیس فورس کے ہمراہ بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن۔ 11بستیوں میں 150افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔بستیاں 13لاکھ26ہزارروپے کی نادہندہ۔ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی لائنیں ا±تارلی گئیں۔ پولیس نے موقع سے کئی بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل رفیق کنول کی زیر نگرانی ایکسین راجن ڈویژن فیاض احمد کھوکھرکی سربراہی میں ایس ڈی اوفاضل پور سب ڈویژن محمد یاسر،ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن راجن پورصبغت اللہ اور ایس ڈی او داجل سب ڈویژن ذوالفقار علی اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ کچے کے علاقے میں بجلی چوروں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔11بستیوں میں مجموعی طورپر 150افراد ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔
Leave a Comment