
بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرکب آپ سے ملکر جائزہ لیں:اٹارنی جنرل
ملتان( نیوز ڈیسک)اٹارنی جنرل نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں موجود ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو خط لکھ دیا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹرکب آپ سے مل کر نواز شریف کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے ارسال کیا ہے۔ خیال رہےکہ گذشتہ ماہ اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا جس میں لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے ملنے پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائےگا اور ماہرین نے نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائےگا۔
Leave a Comment