پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں ایک ساتھ 25 فیصد اضافے کا فیصلہ

  • Home
  • ملتان
  • پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں ایک ساتھ 25 فیصد اضافے کا فیصلہ

لاہور ( نیوز ڈیسک) پبلک ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں ایک ساتھ 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بعد ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو گڈز ٹرانسپورٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے مسترد کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 25 فیصد جبکہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں۔ جس کا باقاعدہ اور حتمی اعلان ا?ج ایک پریس کانفرنس کے ذریعے متوقع ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے وفاقی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 22 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ٹرانسپورٹرز ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت کو یہ وارننگ مرکزی صدر ٹرانسپورٹ کونسل منصور جٹ نے جاری کی ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی سیاسی امور شہباز گل نے پیٹرول کی قیمت میں 12روپے اضافہ ہوا ہے، پیٹرول قیمت میں اضافہ سے ہم بالکل خوش نہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام کو کم سے کم پیٹرول استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے عوام کو مشورہ دیا کہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے، پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔ انہوں نے کہا کہ سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی اور حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے لہٰذا ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو ا?ئل کی امپورٹ کم ہوگی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?