
خاطرخواہ ریونیو حاصل کیاجائے گا ، ملتان دورے کے موقع پر سی او ارشد ملک کی جانب سے گفتگو ہوئی تھی:ڈسٹرکٹ منیجرملتان
ملتان (آغاشاہدعظیم سے ) پی آئی اے بکنگ دفتر ملتان کی 11کنال سے زائد اراضی پر کمرشل ہوٹل تعمیر کرنے کی پرپوزل سامنے آگئی ہے ہوٹل ائیرلائن کے عملے سمیت کمرشل استعمال کرکے خاطرخواہ ریونیو حاصل کیاجائے گا ۔ اس ضمن میں بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کے سالانہ مالی نقصان کونفع میں تبدیل کرنے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے اقداما ت کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے فضائی استطاعت بڑھانے اور نئے روٹ شامل کرنے کےلئے ماسٹرپلان تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز قبل سی او ارشد ملک نے ملتان دورے کے دوران بکنگ آفس میں جاری آپریشن اورسٹاف کی تعداد کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر سی اوارشد ملک نے ائیرلائن کو منافع بخش بنانے کیلئے ملتان بکنگ دفتر کی 11کنال سے زائد اراضی کو کمرشل ہوٹل ا ستعمال کرنے کی پرپوزل پرگفتگو کی۔ دریںاثناءڈسٹرکٹ منیجرملتان نے بیٹھک کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی او ارشد ملک کی جانب سے دفتر کی اراضی کو کمرشل استعمال کرنے کی پرپوزل پیش کی گئی تھی مگر ابھی تک اس حوالے ہیڈآفس میں کسی بھی قسم کی مزید پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔
پی آئی اے ڈسٹرکٹ ملتان، 5ملازمین کا ٹرانسفر، 3 مختلف گریڈکے افسران شامل
ملتان (نمائندہ خصوصی )پی آئی اے ڈسٹرکٹ ملتان کے 5ملازمین کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملتان ڈسٹرکٹ کے 5ملازمین کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔ گروپ 6کے کامران حیدر کا اسلام آباد ،عمران ترین ،گروپ 5کے ہمایوں عشرت اور خالد گجر جبکہ گروپ 4کے ندیم شہزاد کو سیالکوٹ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
Leave a Comment