
ڈیرہ غازی خان (بیٹھک رپورٹ)فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی شدید متاثر ہونے لگی۔گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد مرتبہ یاد دہانی کے باوجود فنڈز فراہم نہ کئے گئے۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں صفائی کےلئے ایک علیحدہ محکمہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی گئی۔جس نے اپنا کام شروع کردیا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی مشینری اور عملہ کی بھرتی کیلئے متعدد مرتبہ فنڈز کی فراہمی کیلئے خطوط لکھے گئے تاہم مطلوبہ فنڈز کی فراہمی باوجود وعدوں کے نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے حالیہ دورہ ڈیرہ غازی خان میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیا اور اس ضمن میں سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔انہیں ادارے کی مشکلات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب مشینری خریدی جاسکی ہے نہ ہی عملہ بھرتی ہوسکا ہے۔جس پر سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب نے ڈ یرہ غازی خا ن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس موجود مشینری کی خستہ حالت کا خود معائنہ کیا۔سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب کو بتایا گیا کہ کمپنی کے پاس صرف ملازمین کو دینے کیلئے 1ماہ کی تنخواہ دینے کے پیسے موجود ہیں۔یاد رہے کہ ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فنڈز جو کہ اگست2021 میں ملنے تھے مگر تاحال نہیں مل سکے۔ جس پر سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب نے مبینہ طور پر کمپنی کے اعلیٰ حکام کوڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چلانے کیلئے کٹورا اٹھا کر بھیک مانگنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فنڈز تو ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ملنے نہیں۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
Leave a Comment