
ملتان( وقائع نگار )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وہاڑی چوک اور اطراف میں مارکیٹوں کا دورہ کیا اور پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائی چیک کی۔انہوں نے پنجاب سید کارپوریشن گودام کے دورے کے موقع پر مکئی کے بیج کی کوالٹی بارے بریفنگ لی۔کھاد گودام میں لوڈنگ، ان لوڈنگ سسٹم جبکہ کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔ فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی۔مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔ کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بارے دریافت کیا۔بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پھل سبزی منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کا بھی حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔
Leave a Comment