اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے دیہی مرکز مال پٹوار قانون گوئی کا دورہ کیا

  • Home
  • ملتان
  • اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے دیہی مرکز مال پٹوار قانون گوئی کا دورہ کیا

جہانیاں(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے دیہی مرکز مال پٹوار سرکل 157 ٹن آر قانون گوئی جہانیاں اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،حاضری چیک کی ،ریکارڈ کی چھان بین کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل نے کہا کہ زمیندار حضرات زمینوں کے متعلق مطلوبہ دستاویزات اپنی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ عوام کو دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے لیے تحصیل جہانیاں کے دیہی مراکز مال مکمل فعال ہیں. مذید انہوں نے نے دیہی مرکز مال کے انچارج نسیم الحسن کو ہدایت کی کہ سرکاری اوقات کار، میرٹ کے اصولوں پر اپنے فرائض سرانجام دیں اور انتقال دہندہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی کوئی شکایت کا موقع نہ دیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?