
دریاخان(بیٹھک رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر دریاخان فرخ طفیل زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کےسرکاری اداروںافسروں اور اہلکاروں،۔تاجران اور پٹرول پمپ ایسوی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر کاروباری حلقوں نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل ہوسکے شہر میں گیس سینڈر معیاری استعمال کئے جائیں دکاندار مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں رکھیں شہر سے تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ایس ایچ او سٹی امیر احمد خان نے کہا کہ پولیس ہمہ وقت عوام کے تحفظ کے لئے موجود ہے رکشہ اڈے جگہ جگہ سے ختم ہونےچاہیں اجلاس میں طے کیا گیا کہ تحصیل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھاجائےگا اپنے شہر کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
Leave a Comment