بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ای کے امیدوار کامیاب ہونگے

  • Home
  • ملتان
  • بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی ای کے امیدوار کامیاب ہونگے

ملتان (بیٹھک نیوز )بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہونگے۔ حلقہ پی پی 222 کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی ہے۔ حلقہ کو درپیش بنیادی مسائل حل کر رہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 و سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ عباس کھاکھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور حلقہ پی پی 222 کی تعمیرو ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہوں۔ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار پنجاب بھر سے کامیاب ہوں گے اور حلقہ پی پی 222 کے متوقع امیدواروں کی کامیابی کیلئے جدوجہد شروع کر دی ہے۔ حلقہ تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہوں۔ ہماری سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت اور رضائے الٰہی کا حصول ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تعمیرو ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ عوام کی خدمت، شرافت اور اصلوں کی سیاست کھاکھی خاندان کا طرہ امتیاز ہے۔اپنے علاقے میں ترقی اور خوشحالی چاہتی ہوں تاکہ عوام کی حالت بدل جائے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتی ہوں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?