تحقیقاتی ادارے حکومتی غلامی کر رہے ہیں: شہزاد مقبول بھٹہ

  • Home
  • ملتان
  • تحقیقاتی ادارے حکومتی غلامی کر رہے ہیں: شہزاد مقبول بھٹہ

ملتان(خبرنگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ نے سنیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتار پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کھلم کھلا غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ اپنے خلاف تنقید انہیں پسند نہیں ۔ حکومت جمہوریت کے لبادہ میں بدترین آمریت ہے۔ ایف آئی اے،نیب سمیت تمام ایجنسیاں بطور ادارہ نہیں بطور غلام کام کررہی ہیں۔ آنےوالے دنوں میں تنقید کرنےوالے دیگر صحافیوں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔ ہر اندھیری رات کے بعد سحر نمودار ہوتی ہے۔ حکومت نے ظلم کی انتہاءکر دی ہے۔ اب اسکے خاتمہ کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہر سطح پر آزاد صحافت کےلئے آواز بلند کرے گی۔ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ ملک کی بقا و ترقی کےلئے مسلم لیگ ن ہی ضروری ہے۔ عوام آج مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?