ترقیاتی سکیموں کو مقردہ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک

  • Home
  • ملتان
  • ترقیاتی سکیموں کو مقردہ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک

ملتان(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی ترقیاتی محکموں کو مقررہ مدت میں سکیمیں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے حکومت پنجاب کی جانب سے واسا،بلڈنگز اور روڈز کو کام کی رفتار تیز کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی صدارت میں ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عرفان نے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اس خطے میں ترقی کی دگنی رفتار چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان کیلئے میگا پراجیکٹس کی بنیاد رکھی گئی ہے عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر ترجیحی بنیادوں پر فنڈنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی کو انکی سکیموں کی بروقت تکیمل سے مشروط کرینگے اور سرخ فیتے کے کلچر کے عادی محکوموں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے رواں مالی سال کے فنڈز کے سو فی صد استعمال کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?