حجاب یا برقع جبر کی علامت ہے، بنگلہ دیشی مصنفہ کا نفرت انگیز بیان

  • Home
  • ملتان
  • حجاب یا برقع جبر کی علامت ہے، بنگلہ دیشی مصنفہ کا نفرت انگیز بیان

ڈھاکہ (این این آئی )بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر ایک نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب یا برقع جبر کی علامت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تسلیمہ نسرین کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا جب حجاب کا تنازع بھارتی ریاست کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں تک پھیل گیا۔ اسکولوں اور کالجوں میں یکساں ڈریس کوڈ کی تجویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے تسلیمہ نسرین نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ تعلیم کا حق مذہب کا حق ہے۔تسلیمہ نسرین نے اپنے بیان میں انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مسلمانوں کا خیال ہے کہ حجاب ضروری ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ حجاب ضروری نہیں ہے لیکن حجاب کو 7ویں صدی میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ خواتین خود کو مردوں سے ڈھانپ کر رکھیں لیکن ہمارے جدید معاشرے 21ویں صدی میں، ہم نے سیکھا ہے کہ عورتیں برابر کی انسان ہیں، اس لیے حجاب یا نقاب یا برقع ظلم کی علامت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم مذہب سے زیادہ اہم ہے۔
، انہوں نے مزید کہا کہ سیکولر معاشرے میں ہمارا سیکولر ڈریس کوڈ ہونا چاہیے۔بنگلادیشی مصنفہ نے کہا کہ لوگ مذہبی عقائد رکھ سکتے ہیں لیکن وہ ان پر گھر یا کہیں اور عمل کر سکتے ہیں لیکن کسی سیکولر ادارے میں نہیں۔تسلیمہ نسرین نے مزید کہا کہ کسی شخص کی شناخت اس کی مذہبی شناخت نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?