
ملتان (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے روزنامہ ”بیٹھک “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کیلئے نا صرف بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ زندگی سے جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھنا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔مہنگائی کے طوفان کے باعث جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔، انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اخراجات کم کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، حامد سعید کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے ورنہ مہنگائی کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔
Leave a Comment