حکومت کی تعلیم کے شعبہ پر پوری توجہ ہے : ڈپٹی کمشنر لیہ

  • Home
  • ملتان
  • حکومت کی تعلیم کے شعبہ پر پوری توجہ ہے : ڈپٹی کمشنر لیہ

لیہ (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنرمحمدشہباز حسین نے کہاہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبہ پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔سکولوں کی اپ گریڈیشن ،آئی ٹی لیب کی فراہمی ،سولرسسٹم پر منتقلی اور پانی کی دستیابی جیسی سہولیات داخلہ مہم کی کامیابی اورشرح خواندگی میںاضافہ کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے یہ بات گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول لیہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پر پرنسپل راشدہ اشرف نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین نے کہا کہ سکول کے پرانے اور خستہ حال کمروں کا جائزہ کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں سکول میں ملٹی پرپزہال کی تعمیر کے لئے سہولیات میں مزیداضافہ ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میںسیکورٹی ،صفائی ستھرائی اور پلے گروانڈ کابھی معائنہ کیااور انتظامات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طالبا ت کو انگریزی گرائمرکی تعلیم بھی دی او رسوالات پوچھے۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو لگن سے پڑھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کا بہتر مستقبل اور آپ کا تعلیم یافتہ ہونا لازم وملزوم ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?