دو پہلوان خاندانوں میں تنازع ریسلنگ سنٹر 10 سال سے کھنڈر

  • Home
  • ملتان
  • دو پہلوان خاندانوں میں تنازع ریسلنگ سنٹر 10 سال سے کھنڈر

ملتان (آغا شاہد عظیم) دو پہلوان خاندانوں میں تنازعہ کی وجہ سے ملتان رئسلنگ سنٹر کی عمارت10سال گزر جانے کے بعد بھی آباد نہ ہونے کی وجہ سے شکست وریخت کا منظر پیش کرنے لگے رئسلنگ سنٹر آباد نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل اکھاڑوں پر ہی داو پیچ سیکھنے پر مجبو ر ہے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کلمہ چوک ے باسکٹ بال سے ملحقہ رئسلنگ کے فروغ کے لئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملتان رئسلنگ سنٹر قائم کرنے کے لئے فنڈز کا اجراءکیاگیا ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد سابق سینیٹرملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم )نے رکھا ہال کی تعمیر کے لئے کام شروع ہوا مگر پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکا جس کی وجہ ملتان رئسلنگ سنٹر کی عمارت بجے والا پہلوان خاندان سے منسوب کرنے پر سابق رستم ہند ذمن خان پہلوان خاندان کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر معاملہ اس وقت کے ڈی سی سیلم گوندل کے سامنے پیش کیا گیا رئسلنگ سنٹر کے نام پہلوان برادری دوحصوں میں تقسیم ہونے پر عمارت کی تعمیر کاکام روک دیا گیا جس کی وجہ سے 10سال کا عرصہ گزرنے پر عمارت شکست وریخت کامنظر پیش کرنے لگی ہے جبکہ عمارت کا احاطہ م کوڑے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اس کھیل کو سیکھنے والی نوجوان نسل اکھاڑوں پر ہی جانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے شہر کے عماہدین اور نوجوانو ںنے معاملہ حل کرکے ملتان رئسلنگ سنٹر کو مکمل کرکے جلداز جلد آباد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?