ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف کروائی کرنے کا فیصلہ

  • Home
  • ملتان
  • ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف کروائی کرنے کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریکوری اہداف حاصل نہ کرنےوالے ریونیو افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ سمیت سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔انہوں نے کہا کہ یونیو اہداف پورے نہ کرنےوالے افسران کی قانونگوئیاں واپس لے لی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریونیو افسران کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہا کہ ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلیئر کئے جائیں۔بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے۔نادہندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں۔ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریونیو کورٹس میں زیرالتوائکیسز کی فوری تکمیل کی جارہی ہے۔ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ڈویژن کے 81قانون گوئیوں پر دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔ ڈویژن کے 560 پٹوار سرکل میں 306دیہی مرکز مال مکمل فعال ہیں۔ 11051.08 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی۔190 ایف آئی آر درج، 166 افراد گرفتار کئے گئے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول 18417 شکایات حل کی گئیں۔ ڈویژن کے 2442 مواضعات میں2230 کو آن لائن کیا جاچکا ہے۔ 212مواضعات کو آن لائن کرنے بارے ورکنگ شروع کی جاچکی ہے۔ایڈیشنل کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?