زندگی اللہ کی عظیم نعمت، اس کا کوئی نعم البدل نہیں: ایس ای میپکو مظفرگڑھ ملک یوسف

  • Home
  • ملتان
  • زندگی اللہ کی عظیم نعمت، اس کا کوئی نعم البدل نہیں: ایس ای میپکو مظفرگڑھ ملک یوسف

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ زندگی اللہ کی طرف سے عطاکردہ عظیم نعمت ہے اوراس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس نعمت کی حفاظت ہمارافرض ہے۔انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف اپنی زندگی،اپنے خاندان اوربچوں کے مستقبل پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔دوران کام ورک پرمٹ کے حصول اورتمام حفاظتی آلات کے استعمال کویقینی بنایاجائے۔ کام کے دوران ایس او پیزپرمکمل عملدرآمدکرنے سے حادثات کی روک تھام ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ سیفٹی واک کا مقصد لائن سٹاف میں ٹی اینڈ پی کے استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے شعور کو اجاگر کرناہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ ادو شہر میں سیفٹی واک کے دوران لائن سٹاف کے مینٹی نینس ورک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاتمام فیلڈافسران اپنے دفاترمیں سیفٹی کلچرکوفروغ دیں اورلائن سٹاف کی تربیت اورآگاہی کے لیے کے لئے روزانہ کی بنیادپرسیفٹی پریڈکااہتمام کیاجائے تاکہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی ٹی اینڈپی کامکمل استعمال کریں۔ایس ڈی اوزاور سپریٹنڈنٹس Iسپروائزرزفیلڈمیں جاری مینٹی نینس ورکس کی خود نگرانی کریں۔انہوں نے کہامیپکوانتظامیہ کی جانب سے لائن سٹاف کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے اعلیٰ معیارکی ٹی اینڈپی فراہم کی گئی ہے لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اورٹی اینڈپی کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاآپ کی زندگی آپ کے خاندان اورملک وقوم کیلئے قیمتی اثاثہ ہے لہذاذاراسی بے احتیاطی اورلاپرواہی سے اسے موت کے منہ میں نہ دھکیلیں۔ ٹی اینڈپی کااستعمال نہ کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پرایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادوملک خورشیداورمیپکوڈویڑن کوٹ ادوکے افسران اورملازمین بھی موجودتھے۔

Tags:
Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?