
بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)ضلع بھر کے مستحقین زکوٰة کےلئے3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے۔4126مستحقین کو9ہزار روپے فی کس کے میسج جاری ہو جائیں گے۔ یہ بات چیئرمین ضلع زکوٰة کمیٹی بہاول پور ملک احمد نواز ننگانہ اور ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر محمد آصف اقبال کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر زکوٰة شوکت علی لالیکااور صوبائی سیکرٹری سلمان اعجاز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زکوٰة بہاول پور نے ضلع بھر کے4300 سے زائد رجسٹرڈ مستحقین زکوٰة کےلئے3 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ ملک احمد نواز ننگانہ نے کہا کہ جنرل گزارہ الاو¿نس کے مستحقین کو9ہزار روپے فی کس اور نابینا افراد کو 12ہزار روپے فی کس کے میسج ٹیلی ناز ایزی پیسہ (3737) سے جلدجاری ہو جائیں گے۔ مستحقین اپنی پوری رقم وصول کریں۔ اگر کوئی فرنچائز یا دکاندار سروس چارجز کی مد میں کٹوتی کرے تو اسکی اطلاع فوری طور پر ضلعی دفتر کو دی جائے۔مستحقین کا چناو¿ کرتے وقت مقامی زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ پر عمل کریں۔
Leave a Comment