ضلع لودھراں میں امن وہم آہنگی کے فروغ کیلئے پیغام پاکستان پروگرام کا شیڈول جاری

  • Home
  • ملتان
  • ضلع لودھراں میں امن وہم آہنگی کے فروغ کیلئے پیغام پاکستان پروگرام کا شیڈول جاری

لودھراں (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پیغام پاکستان پروگرام ترتیب دے کر شیڈول جاری کر دیاہے۔اس حوالے سے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح کو مقرر کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 18فروری کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لودھراں، 19فروری کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز دنیا پور،21فروری کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز کہروڑپکا جبکہ 23فروری کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کہروڑپکا، 24فروری کو پنجاب کالج لودھراں، 25فروری کو نیشنل کالج آف سائنس برائے خواتین دنیاپورمیں سیمینارز کا انعقادکیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق سکولز کی سطح پر 21فروری کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لودھراں،22فروری کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لودھراں، 23فروری کو رنمنٹ ہائی سکول دنیاپور،24فروری کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دنیاپور اور25فروری کو گورنمنٹ ہائی سکول کہروڑپکا، 26فروری کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہروڑپکا، 25فروری کو لودھراں پبلک سکول لودھراں، 26فروری کو دنیاپور پبلک سکول دنیاپور جبکہ 28فروری کو دی نالج سکول کہروڑپکا میں پیغام پاکستان کے سلسلے میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) شعیب علی نے بتایاکہ 21فروری کو مدرسہ سراج العلوم لودھراں، 26فروری کو مدرسہ باب العلوم کہروڑپکا،28فروری کو امام بارگاہ شاہ نجف نزد واپڈا کالونی لودھراں، یکم مارچ کو سینٹ ڈومک کیٹلک چرچ بہاری کالونی لودھراں، 2مارچ کو ابن مریم کیٹلک چرچ دنیاپور جبکہ 3مارچ کو نیو پاسٹر چر چ جھلووالا کہروڑپکا میں پیغام پاکستان سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ مدارس، امام بارگاہوں اور چرچ میں انتظامات کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ،سکولوں کی سطح پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور کالجز کی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالج انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ 24فروری کو ضلع کونسل کے کانجو ہال میں دن 11بجے پیغام پاکستان کے سلسلے میں مرکزی سیمینار کا انعقادکیا جائےگا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?