پیکج برائے جیل خانہ جات، فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا: ڈپٹی کمشنر لیہ

  • Home
  • ملتان
  • پیکج برائے جیل خانہ جات، فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا: ڈپٹی کمشنر لیہ

لیہ(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمدشہبازحسین نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پرتاریخ ساز پریزن پیکج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا قیدیوں اورجیل عملے کےلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکج کی مثال قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی 127سال بعدنظام کو بدلاجارہا ہے۔انہوں نے یہ با ت ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے معائنہ کے موقع پرکہی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمدارشد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شہزاد احمدبھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمدشہبازحسین نے اس موقع پر ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول،کچن ، جیل ہسپتال ،بارکس ودیگر مختلف مقامات اور خواتین وارڈ کامعائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمدشہبازحسین نے کہاکہ حکومت پنجاب جیل قوانین اور قواعدوضوابط کو تبدیل کررہی ہے کیونکہ قیدی انسان ہیں اوران کے بھی بنیادی حقوق ہیں قیدیوں کو بھی معاشرے کا مفیدکارکن بنانے کے لیے گراں قدر فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کو چیک کرتے ہوئے تمام امور کامثالی قرار دیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?