
مظفرگڑھ ( بیٹھک رپورٹ) مظفرگڑھ شہر میں 31 عمارتوں کو خطرناک قرار دےدیا گیا، کارروائی تاحال نہ ہو سکی، سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ کے ٹاو¿ن پلاننگ سیکشن کے آفیسر نے شہر بھر میں سروے کر کے 31 خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر انہیں جلد از جلد گرانے کی رپورٹ دی تھی لیکن 2 سال گزر جانے کے باوجود اس رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا، اور ان خطرناک قرار دی گئی عمارات میں خاندان رہائش پذیر ہیں، جو کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے، یاد رہے کہ2 سال قبل بھی شہر میں ایک خستہ حال بلڈنگ گر گئی تھی جس میں 8 شہری جاں بحق ہو گئے تھے، جس پر ایسی عمارات کے سروے اور انکی نشان دہی کا حکم دیا گیا تھا، سول سوسائٹی فورم اور پنجاب وکلاء محاذ اور مجلس شہریاں مظفرگڑھ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Leave a Comment