مظفر گڑھ ٹی پی لنک کینال روڈ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنےکی ہدایت

  • Home
  • ملتان
  • مظفر گڑھ ٹی پی لنک کینال روڈ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنےکی ہدایت

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے ٹی پی لنک کینال روڈ کوٹ ادو کا دورہ کیا، انہوں نے عوام کی سہولت کےلئے تعمیر ہونےوالی روڈ کے ترقیاتی کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، انہوں نے ایس ڈی او  ہائی وے اور انجینئرنگ ٹیمز کو کام کی رفتار کو معیار کے ساتھ تیز کرنے کا احکامات بھی جاری کئے اور منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ عوام کے مسلسل مطالبے اور شکایات پر لنک کینال روڈ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?