
ملتان( وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کی ہدایت پر ملتان رینج کے اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال،اور لودہراں سے 70 پولیس ہیڈکانسٹیبلز کو انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کیلئے منتخب کیا گیا جنہیں میڈیکل کے بعد پولیس ٹرینئنگ سکول شیخوپورہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پرآر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس میں قابل اور محنتی پولیس افسران کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،انکی انہی خدمات کے عوض انہیں ترقی بھی دی جاتی ہے۔ کورس کیلئے سنیارٹی اور میرٹ لسٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ اپناکورس محنت اور جذبے سے کریں تا کہ فٹنس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ امور میں مزیدنکھار آئے۔
Leave a Comment