
ملتان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر صفائی مہم کی کامیابی کیلئے ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے علمائ، امام مساجد، اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ ڈویژن کی 1750 مساجد میں دوران خطبات صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ڈویژن کے 4100 سرکاری سکولوں میں طباء و طالبات کو صفائی کی اہمیت بارے درس دیا گیا۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ مساجد، سکولوں میں صفائی بارے درس پبلک ویلفیئر اقدامات کی کڑی ہے۔سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر کو مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انسداد ڈینگی،کورونا ویکسینیشن میں علمائ، مذہبی رہنماو¿ں کی خصوصی معاونت حاصل ہے۔سکولوں میں زیرو پیریڈ شروع کرکے بچوں کو وباءامراض،صفائی بارے لیکچر دئیے جارہے ہیں۔انتظامیہ محدود وسائل میں بہتریں صفائی یقینی بنا رہی ہے۔شہری اپنے علاقے کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر ملتان کے ٹوئٹر، فیس بک اکاو¿نٹ پر موصول شکایات کو حل کیا جارہا ہے۔رواں ہفتے ڈویژن میں 21039.3 میٹرک ٹن کوڑا تلف کیا گیا۔
Leave a Comment