ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب پر فرض ہے: ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ بخت نصر

  • Home
  • ملتان
  • ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب پر فرض ہے: ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ بخت نصر

ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہم پر فرض ہے. ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم مہلک حادثات سے بچ سکتے ہیں. ہماری چھوٹی سی غلطی سے بڑا نقصان ہو سکتاہے. ضلع میں آن لائن جرمانہ ادائیگی سسٹم کا بھی آغاز کیا جار ہا ہے جس سے شہریوں کو جرمانہ کی رقوم ادائیگی میں آسانی ہو گی. انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈرائیونگ سکول پولیس لائن میں ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا.آگاہی مہم کے انچارج جے ٹی ڈبلیو محمد اطہر، کفیل الرحمن غلام قادر اور شہزاد محسن نے بھی خطاب کیا. ڈی ایس پی محمد بخت نصر نے کہاکہ بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دی جائے. ایجوکیشن ٹیم ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے فعال کردارادا کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شہری ان کا ساتھ دیں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?