
ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر(ر) زاہد احمد راناستارہ امتیاز ملٹری نے ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ڈیرہ غازی خان آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر آرمڈ سروسز بورڈ ڈائریکٹوریٹ لاہور کرنل(ر) اسد فاروق اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ وزارت دفاع لیفٹیننٹ کرنل(ر) ظفر حبیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی آر ایس بی آفس ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیفٹیننٹ کرنل(ر)رانا زاہد لطیف نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان آرمڈ سروسز بورڈ بریگیڈیئر زاہد احمد رانا نے کہا کہ ریٹائرڈ و معذور فوجیوں،شہداءکے لواحقین کے بقایاجات و پنشن اور ان کے بچوں کے وظائف بارے معاملات کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،وطن عزیز پر جانیں قربان کرنے والے شہداءکی فیملیز ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان کے مسائل کے حل کو برق رفتاری کے ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر زاہد احمد رانا نے ڈیرہ غازی آفس کا دورہ کیا ۔
Leave a Comment