
ملتان(بیٹھک نیوز) پٹرول پھر مہنگا کر کے عمران احمد نیازی نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم چور ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ ناقابل قبول ہے ظالم و جابر سلیکٹڈ، کٹھ پتلی حکومت نے عوام سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے، وزیراعظم عمران نیازی کو اب گھر جانا ہوگا اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی مسائل کو سمجھتے ہوئے انکی آواز پر 27 فروری کو عوامی مارچ کا فیصلہ کیا ہے یہ عوامی مارچ کراچی سے اسلام آباد تک جائے گا اور کٹھ پتلی سرکار کو لگ پتا جائے گا کہ مہنگائی و بے روزگاری سے ستائی عوام کا مسیحا صرف اس وقت بلاول بھٹو زرداری ہے اور بلاول بھٹو زرداری عوام سے چھینے گئے ایک ایک نوالے کا عمران احمد نیازی سے حساب لے گا ان خیالات کا اظہار ملک نسیم لابر نے کیا،پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، بابو نفیس انصاری، عثمان بھٹی، شکیل لابر، ساجد خان بلوچ، سید غلام مصطفی گیلانی، ضیا انصاری، نعیم شہزاد بھٹی، میاں عظیم سعید، ملک نواز سوترک،اسلم بھٹی، زاہد محمود صدیقی، رمضان کمبوہ، ندیم پاشا، ذوالفقار بھٹہ، نذیر کاٹھیا،شمشاد سیال، حاجی طایر، ارشد مغل، اشفاق قریشی، اعجاز ہیوی، رفیق مغل،فضیل احمد، اشفاق احمد، اسحاق بھٹہ و دیگر نے پٹرول، گھی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیا میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اضافہ کے پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیر اہتمام ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔خواجہ رضوان عالم نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 فروری اتوار کو بوقت 3 بجے سہ پہر پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی طوفانی مہنگائی پر حکومت وقت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور 27 فروری کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے روانہ ہونے والا عوامی مارچ کا ملتان کا ہر جیالا ہر کارکن عوامی سمندر کے ہمراہ استقبال کرے گا اور اس دن پورا ملتان پکارے گا گو عمران گو، عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی ا?ج کے اجلاس میں مشاورت کی گئی۔
Leave a Comment