
میاں چنوں (بیٹھک رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے ڈپٹی کمشنر سلمان خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کیساتھ تحصیلوں کو سنوارنے کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر صفائی، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میاں چنوں شہر کا دورہ کیا۔اے ڈی سی آر عمر شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن پارک وزٹ کے دوران تزئین و آرائش کرانے کا حکم بھی دیا-انہوں نے ملتان لاہور روڈ پر سٹریٹ لائٹس تنصیب اور ٹراماسنٹر کا کام چیک کیا اور عوامی فلاح کے دونوں پراجیکٹس پر کام تیز کرنے بارے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں انہوں نے ماڈل بازار کے قیام کے لئے مجوزہ سائٹ بھی وزٹ کیں رمضان فلور ملز کے اچانک معائنہ کے دوران کوٹہ کی گندم سے آٹے کی تیاری،سپلائی اور معیار چیک کیا ۔ اور سولت بازار وزٹ پر سستے آٹے و دیگر اشیائ کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے گفتگو کی-ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید دیدہ زیب بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوٹہ کی گندم میں خورد برد کرنے والے فلور مل سیل کردی جائیگی۔
Leave a Comment