کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

  • Home
  • ملتان
  • کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی ( این این آئی) عدالت نے گنے کی قیمت اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی سے متعلق درخواست پر کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے، تفصیل کے مطابقسندھ ہائی کورٹ نے گنے کی قیمت اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی سے متعلق درخواست پر کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں گنے کی قیمت اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔مرید علی شاہ ایڈوکیٹ نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں سے بڑا فراڈ کر رہے ہیں۔سندھ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ کوالٹی پریمیم کرشنگ سیزن ختم ہونے کے بعد ادا کیا جائے گا۔ جب کاشتکار گنا فروخت کرتے ہیں تو صرف گنے کی رقم ادا کرنی ہے۔ 40 کلوگرام گنے سے 8 کلو سے زائد چینی بنے تو کوالٹی پریمیم لاگو ہوتا ہے۔ ملز مالکان چینی بنانے سے قبل کیسے کوالٹی پریمیم کی ادائیگی کر سکتے ہیں ملزم مالکان خلاف قانون گنے اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی کر رہے ہیں۔ عدالت نے کین کمشنر سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?