بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے پاکستان

  • Home
  • ملتان
  • بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے پاکستان

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے،سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے اور بھارت گھناو¿نے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا، بی جے پی کی قیادت میں بھارت کی حکومت دہشتگردوں کی کھلی حامی اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں ہے، ایف اے ٹی ایف کے تمام ٹارگٹ پورے کریں گے، امید ہے ایف اے ٹی ایف اصولوں کے مطابق فیصلہ کرے گا۔اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کو 15 سال ہو چکے اور بھارت اس گھناو¿نے سانحہ کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا، سانحے کے ذمہ داروں کے اعترافِ جرم کے باوجود ان کی رہائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ بی جے پی کی قیادت میں بھارت کی حکومت دہشتگردوں کی کھلی حامی اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی طرف سے احتجاج کیا گیا، بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، بھارت کو کہا گیا کہ وہ دہشت گردی کو بطور ریاستی ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، اور اس بارے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے، بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھی پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایابلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے

اور پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان نے بڑی بہادری سے اس جنگ کا مقابلہ کیا اور ہم نے بہت جرات کے ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں، بھارت سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، سرحد پار سے بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ اس بارے میں رابطے میں ہے، ایرانی وزیرِداخلہ نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا، ایران کے ساتھ بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور مفادات کا تحفظ جانتا ہے، ہم ایف اے ٹی ایف پر میڈیا میں تبصرے سے گریز کرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے تمام ٹارگٹ پورے کریں گے، امید ہے ایف اے ٹی ایف اصولوں کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا، جس میں ان کی اور چینی صدر ڑی کی ملاقات ہوئی، سی پیک کے حوالے سے 13 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، وزیراعظم نے سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیر خارجہ نے 16 اور 18 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان پویلین سمیت سعودی عرب، ترک، چین اور یو اے ای کے پویلین کا دورہ کیا، 22 ، 23 مارچ کو ہونے والی او آئی سی وزرائ خارجہ کانفرنس کیلئے باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?